متحدہ عرب امارات نے14 غیر ملکی پروازوں پر لگائی پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
امارات ایئر لائنز
امارات ایئر لائنز

 

 

متحدہ عرب امارات کے جنرل سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن 14 ممالک کی پروازوں پر آئندہ 21 جولائی 2021 تک پابندی لگائی ہے۔

ن ممالک میں لائبیریا ، نمیبیا ، سیرا لیون ، جمہوری جمہوریہ کانگو ، یوگنڈا ، زیمبیا ، ویتنام ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا،نائیجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے کووڈ۔19 وبائی مرض کے پیش نظر ان 14 ممالک کے مسافروں پر 21 جولائی 2021 تک سفری پابندی میں توسیع کے بعد کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر مین (NOTAM) کو جاری ایک نوٹس میں کہا ہے کہ 14 ممالک کی پروازوں میں لائبیریا ، نمیبیا ، سیرا لیون ، جمہوری جمہوریہ کانگو ، یوگنڈا ، زیمبیا ، ویتنام ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا،نائیجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ یہاں کی تمام پروازیں 21 جولائی 2021 کو 23:59 گھنٹے تک معطل رہیں گے۔

تاہم کارگو پروازوں کے ساتھ ساتھ کاروبار اور چارٹر پروازوں کو بھی پابندیوں سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔

عرب امارات کی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اس قسم کا سخت ترین فیصلہ لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے سفر کے دوران کووڈ۔19 پروٹوکال کو یقینی بنائے اور اپنے میزبان ممالک کے ذریعہ لاگو تمام ہدایات ، تقاضوں اور صحت کے پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

دریں اثنا متاثرہ شہریوں کو میزبان ملک میں متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں محکمہ صحت سے ضروری منظوری ملنے کے بعد متحدہ عرب امارات واپس جانے کی اجازت ہوگی۔