ٹوئٹر: کئی افغان وزارتوں کے اکاؤنٹس سے ’بلیوٹک‘ ہٹا دیے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2021
ٹوڈٹر کا فیصلہ
ٹوڈٹر کا فیصلہ

 

 

کابل: سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے افغانستان کی کئی وزارتوں کے اکاؤنٹس سے تصدیقی نشان (بلیوٹک) ہٹا دیے۔

طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت کے اعلان کے بعد کئی وزارتوں کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کیے جارہے ہیں۔

ان وزارتوں میں خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ یہ تمام اکاؤنٹس تصدیقی نشان (بلیو ٹک) تھے تاہم اب ٹوئٹر نے ان اکاؤنٹس سے تصدیقی نشان ہٹا دیے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر نے افغان صدارتی محل ارگ کے 15 اگست سے غیرفعال اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک ختم کردیا ہے۔ تاہم اب بھی سابق افغان حکومت میں شامل کئی شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر تصدیقی نشان موجود ہے اور انہیں ختم نہیں کیا گیا۔