ترک صدر نے کیا طالبان کے اعتدال پسند بیانات کا خیر مقدم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2021
ترک صدر نے کیا طالبان کے اعتدال پسند بیانات کا خیر مقدم
ترک صدر نے کیا طالبان کے اعتدال پسند بیانات کا خیر مقدم

 

 

انقرہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے تحمل اور اعتدال پسند بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ جو بھی اقتدار پر فائز ہے، ترکی افغانستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، طالبان رہنماؤں سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر پیوٹن سے بات کریں گے۔ ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی اب بھی کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔

تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )