ترکی : یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

استنبول

ترکی میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر ملک بھر میں یکم جولائی سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترکی میں کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جس کے باعث کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ۔

ترکی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام 81 صوبوں میں کاروبار زندگی کو مرحلہ وار کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے اور کاروباری مراکز سمیت سینما گھر بھی یکم جولائی سے کھول دیئے جائیں۔

لاک ڈاؤن کے خاتمے سے شادی بیاہ کی تقریبات اور اس میں مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )