ٹی ایس مورتی کا نیدرلینڈ کے سفیر کوکراراجواب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2022
ٹی ایس مورتی کا نیدرلینڈ کے سفیر کوکراراجواب
ٹی ایس مورتی کا نیدرلینڈ کے سفیر کوکراراجواب

 

 

لندن: اقوام متحدہ (یو این) میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سفیر ٹی ایس ترومورتی نے برطانیہ میں نیدرلینڈ کے سفیر سے کہا ہے کہ "براہ کرم ہمیں مشورہ نہ دیں، ہندوستان جانتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔"

اس سے قبل ڈچ سفیر نے کہا تھا کہ یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہندوستان کو غیر حاضر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 24 فروری کو، روسی فوج کے یوکرین پر حملے سے تین دن پہلے، روس نے یوکرین سے الگ ہونے والے علاقے ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد ممالک کا درجہ دے دیا تھا۔

برطانیہ میں نیدرلینڈ کے سفیر کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، مسٹر ترومورتی نے کہا، "براہ کرم ہمیں مشورہ نہ دیں، ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔"

 

ایک ٹویٹ میں، ڈچ سفیر نے مسٹر تیرومورتی سے کہا، "آپ کوجی اے میں غیر حاضر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کریں۔" مسٹر ترومورتی نے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین پر ایک بیان دیا۔

 

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنا بیان پوسٹ کیا، جس کے جواب میں وان اوسٹروم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان کی غیر حاضری کے بارے میں تبصرہ کیا۔

اپریل میں، ہندوستان جنرل اسمبلی میں ووٹنگ میں غیر حاضر تھا جسے امریکہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کو نکالنے کے لیے پیش کیا تھا۔ امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کے قریب قصبوں سے واپسی کے دوران شہریوں کو ہلاک کیا۔

مارچ میں، ہندوستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اس قرارداد سے غیر حاضر تھا جس میں یوکرین کے تعلق سے بحث ہوئی تھی۔ہندوستان نے کہا کہ جنگ کو روکنے اور فوری انسانی امداد پر توجہ دی جائے جو اس قرارداد کے مسودے میں نہیں ہے۔