ٹرمپ پرفیصلہ افسوسناک:بائیڈن

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2021
ٹرمپ - بائیڈن
ٹرمپ - بائیڈن

 

واشنگٹن : شکست کے بعد اپنے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے معاملے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ مواخذے سے  بچ گئےجس کے ساتھ ہی وہ اپنے پرانے رنگ میں آگئےاور کہاکہ تحریک ابھی صرف شروع ہوئی ہے۔
 
دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے کہاہےکہ فیصلہ جمہوریت کیلئے افسوسناک ہے،امریکا میں تشدد ،فساد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ۔ 
 
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کی دوسری کارروائی میں مظاہرین کو ’بغاوت پر اکسانے‘ کے الزام سے بری کیا ہے۔
 
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق  مواخذے کی کارروائی میں مظاہرین کو 6 جنوری کو ہونے والے کیپٹل ہل پر حملے کےلیے اکسانے کے الزام میں 57 سینیٹرز نے’ قصور وار ‘ جبکہ 47 سینیٹرز نے’ قصور وار نہیں‘ قرار دیا، مواخذے کے لیے دو تہائی اکثریت ( 67) ووٹ درکارتھے۔
 
ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ مواخذے کی کارروائی میں الزامات سے بری ہوئے ہیں، فیصلے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ان کی تحریک ابھی صرف شروع ہوئی ہے، امریکی کانگریس کے فیصلے کے بعد صدر بائیڈن نے کہاہماری تاریخ کے اس افسوسناک باب نے ہمیں یاد دلایا ہے کہ جمہوریت کمزور ہو گئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حتمی رائے دہی میں سزا نہیں دی گئی لیکن الزامات متنازعہ نہیں ہیں،امریکا میں تشدد اور انتہا پسندی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
 
(ایجنسی ان پٹ)