عمران خان کے خلاف غداری کا معاملہ، کمیٹی تشکیل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2022
عمران خان کے خلاف غداری کا معاملہ، کمیٹی تشکیل
عمران خان کے خلاف غداری کا معاملہ، کمیٹی تشکیل

 

 

اسلام آباد: پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے جمعہ کو ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات پر غور کرے گی کہ آرٹیکل 6 کے تحت سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں؟۔

خلیج ٹائمز نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ آرٹیکل 6 کے مطابق کوئی بھی شخص جو طاقت کے ذریعے یا کسی اور غیر قانونی طریقے سے آئین کو منسوخ یا توڑتا ہے یا اسے معطل یا ملتوی کرتا ہے یا اس طرح کی سازش کرتا ہے وہ غداری کا مجرم ہوگا۔

جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا پرویژن ہے۔ یہ پیشرفت سپریم کورٹ کی جانب سے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا

کہ عدالت نے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیشنل اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے متنازعہ فیصلے کو کیوں کالعدم قرار دیا تھا۔ (ایجنسی)