ٹوکیو: وزیراعظم مودی کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2022
 ٹوکیو: وزیراعظم مودی  کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات
ٹوکیو: وزیراعظم مودی کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات

 

 

 ٹوکیو: وزیراعظم نریندرمودی نے جاپان کے وزیراعظم فومیوکِشیدا کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی ۔ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم شینزو آبے کی وفات پر اپنی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے ہندوستان –جاپان ساجھیداری کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ ایک آزاد ، کھلے اوربرمبنی شمولیت ہندوستان –بحرالکاہل خطے کے ویژن کا تصور پیش کرنے میں آنجہانی وزیراعظم سینزوآبے کے گراں قدرتعاون کو اجاگرکیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں مفید تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے بہت سے علاقائی اورعالمی امور پربھی تبادلہ ٔخیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے ہندوستان –جاپان خصوصی اسٹراٹیجک اورعالمی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے اورخطے اورمختلف النوع بین الاقوامی گروپوں اور اداروں میں مل کر کام کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں آج ہم مل رہے ہیں۔ آج جاپان آنےکےبعد میں اپنے آپ کو زیادہ ا فسردہ محسوس کررہا ہوں۔ کیونکہ پچھلی مرتبہ جب میں آیا تھا تو آبے سان سے بہت لمبی باتیں ہوئی تھیں اور کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ جانے کےبعد ایسی خبر سننے کی نوبت آئے گی ۔ آبےسان اور ان کے ساتھ آپ ، وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھی بھارت اور جاپان کے رشتوں کو نئی اونچائیوں پر لے گئے اور بہت سے شعبوں میں انہیں توسیع بھی دی اور ہماری دوستی نے ایک عالمی اثر پیدا کرنے میں بھی بہت بڑا رول ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور جاپان کی دوستی نے او راس سب کے لئے آج ہندوستان کے عوام آبے سان کو بہت یاد کرتے ہیں، جاپان کو بہت یاد کرتے ہیں۔ ہندوستان ایک طرح سےہمیشہ ان سےمحرومی محسوس کررہا ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ہندوستان- جاپان رشتے اور بھی گہرے ہوں گے اور زیادہ اونچائیوں کو پار کریں گے اور ہم دنیا میں مشکلات کا حل مہیا کرنے میں ایک اہم رول ادا کرنے کے اہل بنیں گے، ایسا میرا پورا یقین ہے