تین امریکی کو ملا معیشت کا نوبل انعام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-10-2022
تین امریکی کو ملا معیشت کا نوبل انعام
تین امریکی کو ملا معیشت کا نوبل انعام

 

 

 اسٹاک ہوم :سال 2022 کا نوبل انعام برائے معاشیات امریکا کے 3 ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق بین ایس برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبوگ کو معاشیات کا نوبل انعام دیا جائے گا۔

تینوں ماہرین کو یہ انعام بینکوں کے کردار اور مالیاتی بحرانوں پر کی جانے والی تحقیق پر دیا جارہا ہے۔

یہ معاشیات کے شعبے میں دیے جانے والا 54 واں نوبیل انعام ہے اور تینوں ماہرین کے درمیان ایک کروڑ سوئیڈشkronor کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

عالمی کساد بازاری کے خطرے میں اضافے کے حالیہ انتباہی بیانات کے بعد ان تینوں ماہرین کو یہ نوبیل انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان تینوں نے 1980 کی دہائی میں بینکوں اور مالیاتی بحرانوں پر تحقیق کا آغاز کیا تھا اور ایسے ماڈل تیار کیے جن سے یہ وضاحت ہوتی ہے کہ بینکوں کا قیام کیوں عمل میں آیا، معاشرے میں ان کا کردار کیا ہے اور انہیں بحران سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔