اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین بلڈ بینک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-05-2022
اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین بلڈ بینک
اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین بلڈ بینک

 

 

تل ابیب :اسرائیل میں دنیا کے پہلے زیر زمین 'راکٹ پروف‘ بلڈ بینک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس عمارت کا افتتاح اسی ہفتے کیا گیا۔ یہاں باقاعدہ خدمات کا آغاز اس سال کے اواخر میں کیا جائے گا۔

میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) نامی طبی تنظیم نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے، ''ایک مکمل اجنبی شخص سے خون کے عطیے جیسے انمول تحفے کا حصول اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ ہم تمام انسانیت کی ایک جیتی جاگتی اور سانس لیتی لڑی کا حصہ ہیں، جسے اس شاندار مرکز کے ‌زریعے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔‘

ایک ترجمان کے مطابق 'مارکس نیشنل بلڈ سروسز سینٹر' ایم ڈی اے کو خون کے عطیات کو محفوظ بنانے کے لیے اس طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے وہ میزائل، کیمیائی و حیاتیاتی حملوں اور زلزلوں سے محفوظ رہ ا

اس بلڈ بینک کی عمارت چھ منزلہ ہے، جن میں سے تین ز‌‍‍‍‌یر زمین ہیں۔ اس کی تعمیر پر ایک سو پینتیس ملین یورو کا خرچ آیا ہے، جو ایم ڈی اے کی ایک دوست امریکی تنظیم نے برداشت کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوس‍ٹ کے مطابق اس مرکز میں خون کے پانچ لاکھ عطیات محفوظ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

ماضی میں میزائل حملوں کی وجہ سے ہنگامی طبی امداد مہیا کرنے والوں کو خون کے عطیات کی ترسیل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایسی صورتحال میں خون کے عطیات کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاتا تھا۔ ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق مارکس نیشنل بلڈ سروسز سینٹر جنگ اور امن کے دور میں لاکھوں زندگیاں بچانے کا باعث بنے گا۔

خون عطیہ کرنے والے اس نئے مرکز کی دیواروں پر خاص طور سے سیمنٹ کی موٹی تہہ موجود ہے اس کے علاوہ حیاتیاتی حملے کی صورت میں بچاؤ کے لیے متعدد دیگر حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ اسرائیل کو غزہ کی پٹی سے فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے بارہا میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے علاوہ اسے ایران کی طرف سے بھی میزائل حملوں کا خدشہ رہتا ہے