اقوام متحدہ نے اپنے عملہ کو پاکستانی ائیرلائنوں سے سفرسے روکا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
 پاکستانی ائرلائنس
پاکستانی ائرلائنس

 

اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کے پاکستانی ائرلائنس میں سفر کرنے پر روک لگادی ہے.یہ فیصلہ  مشکوک لائسنس والے پائلٹوں کی روک تھام کے سلسلہ میں کیا گیا ہے.اسی کے ساتھ اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو افغانستان کے لیے رجسٹرڈ ائیرلائن سے سفر کرنے کی اجازت دی۔
اصل میں پاکستانی پائلٹوں میں ایک بڑی تعداد جعلی لائسنس والے پائلٹوں کی ہے.غور طلب ہے کہ چند ماہ قبل پاکستان کے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 262 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔
پائلٹس کو جعلی لائسنس جاری کرنیوالے افسران کیخلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے.
پاکستان کے وزیر ہوابازی کے بیان کے بعد مشکوک لائسنس والے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی گئی تھی۔
مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)