دوراقتدارمیں اضافہ کیلئے ترک صدرآئین میں کرسکتے ہیں تبدیلی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2021
رجب اردوان
رجب اردوان

 

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان ترکی کے آئین میں تبدیلی کرسکتے ہیں تاکہ ان کا دور اقتدار طویل ہوسکے۔انھوں نے خود ہی آئین میں تبدیلی کا عندیہ دیاہے۔

ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طیب اردوان نے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک میں نئے آئین پر بحث کی جائے۔ اتحادیوں میں اتفاق رائے ہوا تو مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکی کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ آئین کو قابضوں نے مرتب کیا۔ واضح ہوکہ ترکی میں اگلے صدارتی و پارلیمانی انتخابات 2023 میں ہونے والے ہیں اور اگر اردوان 2023 میں دوبارہ منتخب ہوئے تو 2028 تک صدر رہیں گے۔ (ان پٹ ایجنسی)