طالبان کرسکتے ہیں افغانستان پر قبضہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
طالبان آرہے ہیں ؟
طالبان آرہے ہیں ؟

 

 

 واشنگٹن: افغانستان کے حالات کیا ہیں اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ ممکن ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ مذاکرات سے سیاسی حل نکل آئے، انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رہے گی، جس کا مقصد یہی ہے کہ افغانستان سے شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔

 جنرل لائڈ آسٹن اور جنرل مارک ملی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس فضائی حملے کرنے کی صلاحیت موجود رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابل سے باہر افغانستان میں موجود تمام امریکی اڈوں کو افغان محکمہ دفاع کے حوالے کر دیا گیا ہے۔