عمران خان کی سکیورٹی کی واپسی بہت غلط فیصلہ- چیف جسٹس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
عمران خان کی سکیورٹی کی واپسی بہت غلط فیصلہ- چیف جسٹس
عمران خان کی سکیورٹی کی واپسی بہت غلط فیصلہ- چیف جسٹس

 

اسلام آباد :پہلی بار ہوا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کی دی گئی تاریخ کو بدل دیا ہے، چیف جسٹس

ہای کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ چیف جسٹس عمر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سات مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب بھی شامل ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کی سکیورٹی کا معاملہ حل ہونے تک ضمانت کا کیس ہائی کورٹ میں ہی سنا جائے گا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کی سکیورٹی واپس لے کر بہت غلط کام کیا گیا ہے۔

حسان نیازی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے حسان خان نیازی کو ظل شاہ قتل مقدمہ میں گرفتار کر رکھا ہے۔ حسان نیازی کو اس سے قبل اسلام آباد اور بلوچستان پولیس مختلف مقدمات میں گرفتار کر چکی ہے