آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس 24 مئی کو منعقد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2023
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس 24 مئی کو منعقد
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس 24 مئی کو منعقد

 

 نئی دہلی :مآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کواڈ رہنماوں کی چوٹی کانفرنس کا انعقاد 24 مئی کو ہوگا اور اس دوران آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کواڈ کے اپنے تمام ہم منصبوں کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

آسٹریلیا پہلی بار کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل یہ سربراہی اجلاس مئی 2022 میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوا تھا۔ کواڈ لیڈروں کا یہ تیسرا ذاتی سربراہی اجلاس ہوگا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا بھی کواڈ لیڈرس سمٹ میں شریک ہوں گے۔ مسٹر انتھونی البنیزاس معاملے پر پہلے ہی وزیر اعظم مودی، وزیر اعظم کشیدا اور صدر بائیڈن سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کواڈ ہند-بحرالکاہل خطے میں استحکام، لچک اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم چار ممالک کی ایک سفارتی شراکت داری ہے ۔ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا، ہندوستان ، جاپان اور امریکہ ایک ایسے علاقے کے لیے ایک وژن مشترک کرتے ہیں جو تسلیم شدہ ضابطوں اور معیارات کے تحت چلائے جائیں، جہاں ہم سب تعاون، تجارت اور ترقی کر سکتے ہیں۔

کواڈ پارٹنرز مشترکہ علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عملی اقدام کر رہے ہیں، جن میں علاقائی ہیلتھ سکیورٹی میں اصلاح ، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا، کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنا، صاف ستھری توانائی سے متعلق اختراعات کو فروغ دینا اور سپلائی چین میں لچک پیدا کرنا شامل ہیں۔

اس سال، کواڈپارٹنرز جی20 (ہندوستان)، جی7 (جاپان) اور ایپیک (امریکہ) کی میزبانی کے ذریعہ ہند-بحرالکاہل میں ایک مضبوط قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔