عمران خان کے بیٹوں کی تصویر وائرل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2022
 عمران خان کے بیٹوں کی تصویر وائرل
عمران خان کے بیٹوں کی تصویر وائرل

 

 

ٹورنٹو:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سجل علی حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں، اس لیے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں ان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے بھی شرکت کی

ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے