نیپال حکومت نے تقریباً ایک درجن سفیروں کو کیا برخاست

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-09-2021
نیپال حکومت نے تقریباً ایک درجن سفیروں کو کیا برخاست
نیپال حکومت نے تقریباً ایک درجن سفیروں کو کیا برخاست

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

حکومت نیپال کی جانب سے ہندوستان، چین سمیت درجن ممالک کے سفیروں کو برطرف کر دیا ، جنہیں اولی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر مقرر کیا تھا۔

نیپال حکومت نے ہندوستان ، چین ، برطانیہ ، امریکہ سمیت تقریبا ایک درجن ممالک کے سفیروں کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

اولی حکومت کی جانب سے سیاسی عقیدے کی بنیاد پر مقرر کردہ ان تمام ممالک کے سفیروں کو فوری طور پر واپس جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

منگل کی شام وزیر اعظم شیر بہادر دیوا کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں حکومتی ترجمان نے اولی حکومت کی طرف سے مقرر تمام سفیروں کو ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

حکومت کے ترجمان گیانیندر بہادر کارکی نے کہا کہ حکومت نے ان تمام ممالک کے سفیروں کو عہدے سے ہٹانے کا کہا ہے ، جنہیں اولی حکومت کے دوران مقرر کیا گیا تھا۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہندوستان میں نیپال کے سفیر نیلمبر آچاریہ ، چین کے سفیر مہندر بہادر پانڈے ، امریکہ میں سفیر یوراج کھٹیوڈا ، برطانیہ کے سفیر لوکدرشن ریگمی اور تقریباً15 ممالک کے سفیروں کو اپنے عہدوں سے محروم ہونا پڑا۔