دبئی میں کھلا اسرائیل کا قونصل خانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
متحدہ عرب امارات - اسرائیل  دوستی کا آغاز
متحدہ عرب امارات - اسرائیل دوستی کا آغاز

 

دبئی :مسلم ممالک بہت تیزی سے دنیا کے واحد یہودی ملک اسرائیل کے قریب آرہے ہیں. اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ  متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات  بحال ہوگیے ہیں اور دبئی میں اسرائیلی قونصل خانہ کھول دیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات بھی اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی تیاری میں ہے. 
دبئی میں اسرائیلی قونصل خانہ کھلنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں 2 اسرائیلی مشن ہوگئے اور مشرق وسطی میں اسرائیلی سفارتی مشنز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ 
اس کے علاوہ بھی دیگر عرب ممالک اسرائیل سے تعلق بحال کرنے میں مصروف ہیں. مراکش، بحرین، مصر اور اردن میں ایک ایک اسرائیلی سفارتی مشن ہے۔
غور طالب پہلو یہ بھی ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے جب کہ  عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے اور جلد ہی سفارت خانہ کھلنے والا ہے۔
(ایجنسی ان پٹ