نائن الیون تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2021
نائن الیون تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری
نائن الیون تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری

 

 

واشنگٹن: امریکا نے نائن الیون کی ایف بی آئی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا، ایف بی آئی تحقیقات کا پہلا مسودہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔

میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز پہلے تحقیقات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر پر نائن الیون متاثرین کا دباؤ تھا کہ تحقیقات سامنے لائی جائیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہائی جیکرز اور امریکا میں سعودی قونصل حکام کے تعلق پر تحقیقات سامنے لائی گئیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے مسودے میں سعودی حکومت کے ہائی جیکرز سے رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ سعودی سفارتخانہ واشنگٹن نے ایف بی آئی تحقیقات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ نائن الیون میں سعودی حکومت کے ملوث ہونےکا کوئی بھی الزام صریح جھوٹ ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )