روس اور کریمیا کے درمیان اہم پل پر دھماکہ: روس کے لیے نیا درد سر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-10-2022
روس اور کریمیا کے درمیان اہم پل پر دھماکہ روس کے لیے نیا درد سر
روس اور کریمیا کے درمیان اہم پل پر دھماکہ روس کے لیے نیا درد سر

 

 

کیف: روس اور کریمیا کے ایک اہم پل پر ہفتے کی صبح آتشزدگی کے واقعے کے بعد یوکرین اور روس دونوں کی طرف سے مختلف اطلاعات سامنے آئی ہیں اور کسی نے بی کوئی حتمی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ یوکرین کے ذرائع نے اسے ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ قرار دیا ہے جو عین کریمیا اور روس کے درمیان رابطے کے اہم ترین پل پر ہوا ہے اور آج کل اس کی اہمیت اور بڑھ چکی ہے۔

دوسری جانب روس نے اس واقعے کو کار بم دھماکے قرار دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کار بم دھماکے سے کریمیا اور روس کے اہم پل پربہت بڑی آ گ بھڑک اٹھی۔ تاہم روس نے اس واقعے کے حوالے سے ابھی تک یوکرین یا کسی اور پر کوئی الزام نہیں لگایا ہے۔

البتہ روس کے خبر رساں ادارے نے انسداد دہشت گردی کی قومی کمیٹی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ولادی میر پوٹن نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے حکم دیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے یہ واقعہ کیونکر رونما ہوا۔

اس کاربم دھماکے ذریعے ٹرین کے ساتھ موجود سات آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے یہ پل ٹرین کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ یوکرین کے ساتھ جنگ کی وجہ سے یہ پل روس کے لیے جنگی سامنان کی ترسیل کیلیے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

اس ٹینکر دھماکے بعد پل پر سے گزرنے والی ٹریفک معطل ہو گئی حتیٰ کہ ٹرینوں کی آمدو رفت بھی رک گئی۔ یوکرینی حکام کے مطابق اس پل کا ولادی میر پوٹن نے دوہزار اٹھارہ میں افتتاح کیا تھا ۔ تاکہ کریمیا کو اپنے ساتھ ملانے کے بعد رابطہ کاری آسان رہے۔

دونوں طرف سے روس کریمیا پل پر دھماک یا آگ لگنے کے واقعے کا وقت تقریبا ایک ہی بتایا گیا ہے۔ لیکن ٹریک کے معطل ہوجانے کے علاوہ کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہین دی ہے۔ ادھر روس میں اس واقعے کو کافی سنجیدگی سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ یہ جائے دھماکہ یوکرین کے ساتھ جنگ کے خط اول سے کافی دور ہے۔ اگر اس واقعے کی تحقیقات میں یوکرین کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی تو یہ روس کے مزید پریشانی کا باعث ہوگا۔