سوڈان سے 150 غیرملکیوں کے انخلا- امریکہ، سعودی عرب کا شُکرگزار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2023
 سوڈان سے 150 غیرملکیوں کے انخلا- امریکہ، سعودی عرب کا شُکرگزار
سوڈان سے 150 غیرملکیوں کے انخلا- امریکہ، سعودی عرب کا شُکرگزار

 

واشنگٹن:  امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان سے امریکیوں کے باحفاظت انخلا پر مملکت سعودی عرب، جبوتی اور ایتھوپیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔’میں سعودی عرب، جبوتی اور ایتھوپیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ںے ہمارے مشکل آپریشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

سنیچر کے روز ایک بیان میں صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جنگ بندی، بلارکاوٹ انسانی ہمدردی کے تحت رسائی اور سواڈانی عوام کی رائے کے احترام کا مطالبہ کیا۔

 سوڈان میں فوج اور پیراملٹری کے درمیان جاری شدید لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور اس دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد کو سنیچر کے روز جنگ زدہ علاقے سے باحفاظت نکال لیا گیا۔ 
سعودی عرب کے سرکاری الاخباریہ ٹی وی کے مطابق ’سوڈان سے انخلا کا پہلا بحری جہاز پہنچ گیا ہے، جس میں سعودی عرب کے 50 شہریوں کے علاوہ دوست ممالک کے کئی شہری بھی سوار تھے۔‘
’پہلا بحری جہاز جدہ کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ پر پہنچا جبکہ توقع ہے کہ چار دیگر بحری جہاز سوڈان سے 11 ممالک کے 108 شہریوں کو لے کر یہاں پہنچیں گے۔‘
الاخباریہ نے جدہ کی بندرگاہ پر پہنچنے والے بڑے بحری جہازوں کی فوٹیج دکھائی ہے۔ چینل کی ایک ویڈیو میں بحری جہاز پر سوار خواتین اور بچوں کو سعودی پرچم اٹھائے دکھایا گیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’مملکت نے غیر ملکی شہریوں کی ان کے متعلقہ ممالک روانہ کرنے کی تیاری کے لیے تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔‘