حرمین میں نماز کے لیے پرمٹ کی شرط ختم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-07-2022
حرمین میں نماز کے لیے پرمٹ کی شرط ختم
حرمین میں نماز کے لیے پرمٹ کی شرط ختم

 

 

مکہ :: وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا میں مبتلا نہ ہونا بنیادی شرط برقرار ہے۔ سبق نیوز نے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وزارت نے حرمین شریفین میں نمازوں کے لیے جانے والوں کی سہولت کےلیے اعتمرنا یا توکلنا پرپیشگی بکنگ کی شرط ختم کردی ہے

کوئی بھی ایسا شخص جوکورونا وائرس میں مبتلا ہویا کسی ایسے فرد سے ملاقات کی ہوجو کورونا کے مرض میں مبتلا ہو وہ حرمین میں جانے سے اجتناب کرے۔ ویکسینیشن کی شرط بھی حرمین جانے کے لیے ختم کردی گئی ہے۔ نمازوں کی ادائیگی کے لیے بغیرویکسین یافتہ بھی حرمین میں جاسکتے ہیں بشرطیکہ وہ کورونا میں مبتلا نہ ہو۔

واضح رہے اس سے قبل حرمین شریفین میں نمازوں کی ادائیگی کےلیے اعتمرنا پربکنگ کرانا ضروری ہوتی تھی۔ وقت حاصل کرنے کے بعد توکلنا یا اعتمرنا ایپ پرمقررہ وقت کےلیے پرمٹ جاری کیاجاتا تھا۔