مشرق وسطیٰ کے امیرترین افراد کی مجموعی دولت 4300 ارب ڈالر سے متجاوز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2021
سعودی شہزادے  الولید بن طلال مشرق وسطیٰ کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں
سعودی شہزادے الولید بن طلال مشرق وسطیٰ کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں

 

 

 نئی دہلی

معاشی ترقی کے اس جدید دور میں دولت کی غیر مساوی تقسیم عام ہو گیئ ہے- امیر اور غریب میں جتنا فرق و تفاوت اس دور میں پیدا ہوا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں تھا- اسی سلسلے میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے متعلق ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ دنیا بھر میں امیرترین افراد کی دولت سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے معروف نیو ورلڈ ویلتھ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں قریبا 4 لاکھ کے قریب مالدار افراد خطے میں موجود ہیں اور ‏ان میں سے ہر ایک دس لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ دولت رکھتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات کو مالداروں کی جنت قرار دیا گیا ہے جہاں 83 ہزار 400 ‏مالدار شخصیات ہیں اور ان کی مجموعی دولت 870 ارب ڈالر ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں مالدار ملکوں کی فہرست میں امارات سرفہرست ہے۔امارات ‏میں مالداروں کی تعداد میں پچھلے 20 سال میں 35 ہزار سے زائد امیر لوگوں کا اضافہ ہوا ہے۔