بائیڈن انتظامیہ میں دو مزید ہندوستانی نژاد امریکی شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-03-2021
بائیڈن انتظامیہ میں دو مزید ہندوستانی نژاد امریکی شامل
بائیڈن انتظامیہ میں دو مزید ہندوستانی نژاد امریکی شامل

 

 

 نیو یارک

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے داخلی امور میں مشاورت کے لئے مزید دو ہندوستانی نژاد امریکیوں کی تقرری کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ تقرری اپنے کل کی تقریر کے بعد کی ہے جس میں انہوں نے از راہے مذاق کہا تھا کہ اب تو ہندوستانی نژاد امریکی ہی امریکا کے اقتدار کو سنبھال رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے ذریعہ چیراگ بینس اور پرنیتا گپتا کو ڈومیسٹک پالیسی کونسل میں مشیر کے عہدوں پر ان کی تقرری کا اعلان جاری کیا۔ ان دونوں نے سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔ اس وقت بائیڈن نائب صدر تھے۔

بینس فوجداری معاملات کو دیکھیں گے جبکہ گپتا لیبر کے مسائل کی مشیر ہوں گی ۔

دونوں افراد اس 20 سے زیادہ ہندوستانی نژاد امریکیوں کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جنہیں بائیڈن نے ان کی انتظامیہ کے اعلی عہدوں پر مقرر کیا ہے۔ انہیں سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ وہ صدر کے عملے کے ماتحت ہوں گے۔