تہران: صدر رئیسی سے جے شنکر کی ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2021
صدر رئیسی سے جے شنکر کی ملاقات
صدر رئیسی سے جے شنکر کی ملاقات

 

 

تہران: ایران کے نو منتخب صدر ابرہیم رئیسی سے آج ہندوستان کے وزیر امور خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ملاقات کی ۔انہیں صدارت کی مبارک باد دینے کے ساتھ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ذاتی پیغام بھی دیا۔ جس میں انہوں نے ایران کے ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور گرمجوشی کی سراہنا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی امور میں تعاون کو بڑھانے کے لئے ان کے پختہ عزم کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتے ہیں ۔

اس سے قبل  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران میں ہندوستانی وزیر امور خارجہ ڈاکٹر ایس جی شنکر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ بہت اچھے ماحول میں ہوئی اور مختلف امور پر تفصیل سے بات ہوئی ۔مزید تفصیل کا انتظار ہے۔