طالبان نے امریکی انجینئر کو کیا رہا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-09-2022
طالبان نے امریکی انجینئر کو کیا رہا
طالبان نے امریکی انجینئر کو کیا رہا

 


کابل:پیر کے روز افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ نے امیر متقی نے کہا ہے کہ تحریک نے امریکی انجینئر مارک فريرچس کو رہا کیا۔ بدلے میں امریکہ نے آج طالبان کی ایک بڑی شخصیت حاجی بشیر نورزئی کو رہا کردیا ہے۔

امیر متقی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے پیر کی صبح کابل ایئرپورٹ پر مارک فريرچس اور حاجی بشیر کا تبادلہ کیا۔ حاجی بشیر کئی دہائیوں سے منشیات کے الزام میں امریکہ میں زیر حراست تھے۔

دوسری طرف فريرچس امریکی بحریہ کے ایک تجربہ کار انجینئر ہیں۔ انہوں نے ایک دہائی تک افعانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رکھا ہے۔ فريرچس کو فروری 2020 کے اوائل میں اغوا کیا گیا تھا۔