اسمارٹ سٹی رینکنگ: ریاض نے پیرس، میڈرڈ اور برلن سے آگے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2023
اسمارٹ سٹی رینکنگ: ریاض نے پیرس، میڈرڈ اور برلن سے آگے
اسمارٹ سٹی رینکنگ: ریاض نے پیرس، میڈرڈ اور برلن سے آگے

 

ریاض:  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض نے عالمی سمارٹ سٹی رینکنگ میں فرانس، جرمنی اور سپین کے دارالحکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مکہ، جدہ اور مدینہ منورہ پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق یہ فہرست سعودی دارالحکومت ریاض کو عالمی درجہ بندی میں 30 ویں نمبر پر رکھتی ہے اور رینکنگ میں تیسرا عرب شہر بناتی ہے۔
 
 سعودی دارالحکومت ریاض 2022 میں 39ویں جب کہ 2019 میں 55ویں نمبر پر رہا۔
اس فہرست میں مکہ 52ویں نمبر پر ہے جو اب بھی اسے رینکنگ میں چوتھا عرب شہر بناتا ہے جدہ 56ویں اور مدینہ 85ویں نمبر پر ہے۔
ابوظہبی اور دبئی عرب شہروں میں سب سے آگے ہیں جو اس فہرست میں بالترتیب 13ویں اور 17ویں نمبر پر ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سمارٹ سٹی آبزرویٹری ان عالمی انڈیکسز میں سے ایک ہے جو شہروں کی تیاری کا جائزہ لیتی ہے۔ یہ سمارٹ ٹیک سسٹمز کا جائزہ لینے کے لیے شہری منصوبہ سازوں، فیصلہ سازوں اور محققین کے لیے ایک تشخیصی ٹول اور جامع، بین الضابطہ نقطہ نظر ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سمارٹ سٹی انڈیکس میں سعودی شہروں کی درجہ بندی میں بہتری تمام متعلقہ ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے بشمول نیشنل سمارٹ سٹی پلیٹ فارم جسے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے شروع کیا ہے۔
اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ پہلے اس کے بعد ناروے کا اوسلو اور آسٹریلیا کا کینبرا ہے۔
نیویارک 22ویں نمبر پر جب کہ قاہرہ 108ویں نمبر پر افریقی شہر ہے۔ کولمبیا میں میڈیلن 118 پر جنوبی امریکہ کا سب سے بڑا مقام ہے۔
فہرست کے مطابق 2023 کی درجہ بندی زندگی کے معیار کے بارے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور اعلٰی سطح کی تشویش کی عکاسی کرتی ہے جس سے رہائشی اپنے متعلقہ شہروں میں لطف اندوز ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔