سلامتی کونسل: افغانستان کے لئے امداد کی قرارداد منظور

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-12-2021
سلامتی کونسل: افغانستان کے لئے امداد کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل: افغانستان کے لئے امداد کی قرارداد منظور

 

 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی افغانستان کے لیے انسانی امداد سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد کی منظوری عالمی برادری کا پیغام ہے کہ ہم افغان عوام کی مدد کے لیے متحد ہیں۔

تھامس ویسٹ نے کہا کہ قرارداد امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تھی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بہت اہم پیش رفت ہے۔

اس کے بغیرافغان عوام کی مدد کے دروازے کھل نہیں سکتے تھے۔