میانمار پر سیکیورٹی کاونسل کا اجلاس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2021
اقوام متحدہ سیکیورٹی کاونسل
اقوام متحدہ سیکیورٹی کاونسل

 

میانمار کی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی پر زور دیا اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔برطانیہ نے سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔یہ بغاوت انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی کے نتیجے میں ہوئی ہے۔اد رہے کہ میانمار جسے برما بھی کہا جاتا ہے، پر 2011 تک فوج کی حکومت رہی ہے