شاہ سلمان کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کا فرمان جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-01-2022
سعودی فرمانروا شاہ سلمان
سعودی فرمانروا شاہ سلمان

 


 جدہ:خادم حرمین شریفین نے 2 شاہی فرامین جاری کرکے تمام اداروں کو کورونا ایس او پیز، سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک پر عمل درآمد کی تاکید کردی-

کورونا ایس او پیز، حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی تمام پروگراموں اور اداروں میں لازمی قرار دے دی گئی ہے-

ایس پی اے کے مطابق شاہی فرامین میں تاکید کی گئی ہے کہ ہر ادارہ اپنے یہاں آنے والوں کا ہیلتھ ڈیٹا توکلنا ایپ کے ذریعے چیک کرے-

سماجی فاصلے کی پابندی کرائے اور اپنے تمام اداروں اور پروگراموں میں حفاظتی ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے-

اپنے یہاں ہونے والی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ ترتیب دے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر مقررہ جرمانے عائد کرے- مذکورہ شاہی فرامین صحت مسائل سے نمٹنے کے لیے اعلی رابطہ کمیٹی کی سفارش پر جاری کیے گئے ہیں-

متعلقہ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ مملکت بھر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی تدابیر کی جائیں-

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے بدھ کو بیان جاری کرکے ایک بار پھر مملکت بھر میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی بحال کردی ہے-

یہ پابندیاں تمام کھلے اور بند مقامات نیز پروگراموں اور تقریبات میں گذشتہ برس 30 دسمبر2021 کو ہی نافذ کردی گئیں تھیں-