سعودی عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی شروع

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-10-2021
سعودی عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی شروع
سعودی عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی شروع

 

 

سعودی کیمل کلب کی سپیشل کمیٹی نے خلیج عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔

حفر الباطن میں 60 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں اونٹوں کی نیلامی کا آغاز کیا گیا ہے۔

 سپیشل کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالرحمن بن خالد بن مساعد نے کمشنر حفر الباطن شہزادہ منصور بن محمد بن سعد کی موجودگی میں نیلامی کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر کیمل کلب کے ڈائریکٹر انجینیئر بندر القحطانی، اونٹوں کے مالکان، مقامی عہدیدار اور شائقین کا جم غفیر موجود تھا۔

حفر الباطن میں 60 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبےپر نیلامی میلہ منعقد کیا گیا ہے (فوٹو، ٹوئٹر) نیلامی کے پہلے روز نایاب اونٹوں کے بارے میں بتایا گیا جس کے بعد منتخب اونٹوں کی نیلامی شروع ہوئی۔

AWAZURDU

اس موقع پر عربی قصائد اوراونٹوں کے حوالے سے دلچسپ وحقائق پر مبنی معلومات پیش کی گئیں۔ نیلامی سے متعلق اونٹوں کے میلے میں تجارتی سرگرمیاں بھی ہورہی ہیں اور تفریحی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ پندرہ روز تک اونٹوں سے متعلق معلومات کے حوالے سے مقابلے بھی ہوں گے۔ اونٹ میلے میں ریستوران، قہوہ خانے اور بیکریاں بھی کھل گئی ہیں۔