سعودی عرب:سال نو کا جشن، ڈانسرز اور سنگرس مدعو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-12-2021
سعودی عرب:سال نو کا جشن، ڈانسرز اور سنگرس مدعو
سعودی عرب:سال نو کا جشن، ڈانسرز اور سنگرس مدعو

 

 

ریاض:سعودی عرب بدل نہیں رہا بلکہ بدل چکاہے۔معاشرے میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ ایک انقلاب برپا ہے ۔اس سال ملک میں کرسمس بھی بڑے پیمانے پر منائی گئی ۔اب نئے سال کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی سال نو کے جشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ 31 دسمبر کی رات ریاض میں خصوصی کنسرٹ ہوگا۔ سال 2021 کے اختتام اور نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والے کنسرٹ میں مقامی اور دیگر عرب گلوکار شرکت کریں گے۔

حال ہی میں ریاض میں سلمان خان نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں سوا لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔اس نائٹ کے سبب سعودی عرب پرایک طبقہ نے زبردست  تنقید بھی کی تھی لیکن ولی عہد محمد  بن سلمان نے ملک میں بڑی تبدیلیوں کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کیا ہے۔ 

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کورونا اور اومیکرون کیسز کے باعث نئے سال کے موقع پر تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یورپ کے بھی کچھ ممالک میں کورونا کیسز کے باعث نئے سال کے موقع پر جشن اور تقریبات پر پابندی لگائی گئی ہے۔یوں توسعودی عرب میں بھی کورونا کے معاملے بڑھے ہیں مگر باجود اس کے سال نو کے جشن کی تیاریاں جاری ہیں.ماضی میں یہاں اس قسم کی محفلوں پر پابندی تھی مگر حالیہ ایام میں آزادی ملی ہے.۔

awazurdu