سعودی عرب:بارش کےلئے مساجد میں نمازاستسقاء

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-12-2021
سعودی عرب: مساجد میں نمازاستسقاء
سعودی عرب: مساجد میں نمازاستسقاء

 

 

ریاض: سعودی عرب میں مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں نماز استسقاء کی ادائیگی کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث لوگ پریشان ہیں۔ایسے میں پورے سعودی عرب میں مسلمانوں نے پیر کے روز نماز استسقاء کی ادائیگی کی ۔

رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں صوبے کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازاستسقاء ادا کی گئی جس میں شہزادہ فیصل بن سلمان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی نمازاستسقاء ادا کی گئیں جن میں گورنرز، حکام، شہریوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث نمازاستسقاء ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔