سعودی عرب: 500 میٹر لمبا افطار دسترخوان،11 ہزار روزہ دار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2023
سعودی عرب:  500 میٹر لمبا افطار دسترخوان،11 ہزار روزہ دار
سعودی عرب: 500 میٹر لمبا افطار دسترخوان،11 ہزار روزہ دار

 

ریاض: رمضان المبارک کا موسم آتے ہی سعودی عرب میں روزہ داروں کی افطاری کے لیے ایک مقابلے کا سماں بن جاتا ہے۔ مملکت کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے افطار پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔اس حوالے سے سعودی عرب کی الخرج گورنری میں بلدیہ کے زیراہتمام ایک بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پروگرام کے لیے 500 میٹر لمبا افطار دسترخوان بچھایا گیا جس پر گیارہ ہزار سے زائد روزہ داروں کے لیے افطار کا انتظام کیا گیا تھا

 روزہ داروں کی خدمت کے لیے عظیم الشان پروگرام میں 170 رضا کاروں نے حصہ لیا۔الخرج گورنری کی میونسپلٹی نے شاہ عبدالعزیز پارک میں رمضان المبارک کی طویل ترین افطاری دسترخوان کا انعقاد کیا۔ افطار پارٹی میں گورنری کے میئر انجینیر خالد بن عبداللہ الزید، الدلم گورنری کے میئرانجینیر عامر بن منصور العجمی اور شہریوں اور مقیم مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔الخرج گورنری کی میونسپلٹی کے سربراہ انجینیر خالد بن عبداللہ الزید نے وضاحت کی کہ اجتماعی افطار دسترخوان ایک سماجی عمل ہے جو دوسری بار منعقد کیا جا رہا ہے۔

الزید نےکہا کہ بلدیہ کی جانب سے رمضان کے ایام میں تین روزہ افطار پروگرام شروع کیا تھا۔ جمعرات کو شروع ہونے والے رمضان پروگرام کا انعقاد کنگ عبدالعزیز پارک میں کیا جا رہا ہے۔ اس تفریحی پروگرام میں خاندانوں اور بچوں کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا۔ اس موقعے پر چلڈرن تھیٹر کا اہتمام کیا گیا۔