سعودی عرب میں حج سیزن کے لیے تیاریاں مکمل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2021
 حج: تیاریاں مکمل
حج: تیاریاں مکمل

 

 

ریاض

اس بار ہندوستانی حاجی ،اگرچہ حج پر نہیں جاسکیں گے مگر سعودی عرب کے ساٹھ ہزار افراد حج کرسکیں گے.

سعودی عرب میں حج سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مکہ مکرمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی نائب وزیر حج و عمرہ نے اس حوالے سے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا۔ قومی کمیٹی حج منیٰ میں حاجیوں کے لیے 6 ٹاورز اور 70 کیمپوں کا انتظام کریگی۔

قومی کمیٹی حج عمرہ کے مطابق کوشش ہوگی کہ ہر حاجی کو صحت مند ماحول مہیا ہو۔ حج پلان تکنیکی سہولتوں، وبا سے بچاؤ اور مقررہ خدمات پر مشتمل ہوگا۔

قومی کمیٹی حج کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن بدھ 23 جون ہے۔ 23 جون رات 10 بجے تک حج درخواست وصول کی جائے گی۔ اور جمعے کو عازمین حج کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ (ایجنسی ان پٹ )