سعودی عرب:بیرونی عازمین حج کے لیے ضابطوں کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2022
بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے ضابطوں کا اعلان
بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے ضابطوں کا اعلان

 

 

ریاض : سعودی محکمہ ہوا بازی نے بیرون ملک سے حج پروازوں پر آنے والے مسافروں کے لیے سعودی عرب میں داخلے کے ضابطوں کا اعلان کیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے نئے ضابطوں سے تمام فضائی کمپنیوں اور حج مشنوں کو آگاہ کر دیا ہے

محکمے نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند مسافر کی عمر 65 سال سے کم ہونی چاہئے‘۔ محکمے کہا ہے کہ ’وزارت صحت سے منظوری شدہ ویکسین کی تمام خوارکیں مکمل کرلی ہوں- کسی طرح بیرون ملک سے آنے والے عازم حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ پی سی آر سرٹیفیکیٹ پیش کریں جو سفر سے 72 گھنٹہ پہلے تک کا ہو۔ محکمے نے تمام فضائی کمپنیوں کو آگاہ گیا ہے کہ حج پروازوں پر آنے والے عازمین کے ضابطوں کی پابندی کرنا ضروری ہے، اس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی-