کیف پر روسی حملے: 9 افراد جاں بحق، 63 زخمی، یوکرین کا روس پر جوابی حملہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2025
کیف پر روسی حملے: 9 افراد جاں بحق، 63 زخمی، یوکرین کا روس پر جوابی حملہ
کیف پر روسی حملے: 9 افراد جاں بحق، 63 زخمی، یوکرین کا روس پر جوابی حملہ

 



کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 63 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، روس نے یوکرین کے جنوبی علاقوں کو بھی میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جو مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی، اس واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ یوکرین کی جوابی کارروائی میں روسی علاقے میں 5 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے "جنگی جرم" قرار دیا، جو کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ روسی حملوں کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔