روس: اسکول میں فائرنگ سے گیارہ افراد جان بحق

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
اسکول میں فائرنگ سے گیارہ افراد جان بحق
اسکول میں فائرنگ سے گیارہ افراد جان بحق

 

 

 ماسکو

روس کے جنوب مغربی شہر کازا میں منگل کے روز اسکول کے اندر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں 11 افراد ہلاک ہو گیۓ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

روس کے مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 8 بچے شامل ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ 2 مسلح افراد نے اسکول میں گھس کر اندھا دھندفائرنگ کی جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں۔

فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور ایک 17 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد علاقے اور کازان شہر میں تمام اسکولوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔