افغان-تاجک سرحد پر جارحیت روکنے کیلئے کارروائی کرسکتا ہےروس

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
افغان-تاجک سرحد پر جارحیت روکنے کیلئے کارروائی کرسکتا ہے,روس
افغان-تاجک سرحد پر جارحیت روکنے کیلئے کارروائی کرسکتا ہے,روس

 

 

ماسکو

روس نے کہا ہے کہ افغان طالبان دو تہائی افغان تاجک سرحدی علاقے کو کنٹرول کررہے ہیں۔

افغان تاجک سرحد پر جارحیت روکنے کیلئے فیصلہ کن کارروائی کرسکتے ہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان تاجک سرحد پر کشیدگی میں اضافے کی اطلاعات کا علم ہے۔

طالبان نے بڑی تعداد میں افغان تاجک بارڈر کے اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے، تقریباً دو تہائی افغان تاجک سرحد طالبان کے قبضے میں ہے۔

روس اور کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن افغان تاجک سرحد پر جارحیت روکنے کیلئے فیصلہ کن کارروائی کرسکتے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)