قندھار ایر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-08-2021
قندھار ایر پورٹ
قندھار ایر پورٹ

 

 

کابل: افغانستان کے قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔

ان میں سے دو رن وے پر گرے اور پھٹ گئے۔ ایئرپورٹ کے سربراہ مسعود پشتون نے بتایا کہ رن وے کی مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔ یہ کام آج شام تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

 کل رات ہونے والے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حملے کے بعد تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس حملے کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے ، کیونکہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان جنگجوؤں نے ہرات ، لشکر گاہ اور قندھار کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے۔ اس وقت افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جنگ قندھار میں جاری ہے۔

 قندھار افغانستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ یہاں کا ہوائی اڈا افغان فوج کو ہتھیار اور رسد بھیجنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اسی لیے طالبان اس ایئرپورٹ پر قبضہ کر کے افغان فوج کو دی جانے والی امداد کو روکنا چاہتے ہیں۔ پچھلے 2-3 ہفتوں میں طالبان نے علاقے میں حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

افغانستان کی نیشنل ڈیفنس سکیورٹی فورسز نے امریکہ کی مدد سے طالبان کے زیر قبضہ کئی دیہات کو خالی کرا لیا ہے۔

فورسز کی کارروائی کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستانی جنگجو بھی طالبان کے تشدد میں برابر کے شریک ہیں۔ مقابلے کے دوران ایسے کئی جنگجو افغان فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ہیں ، جو پاکستانی فوج میں افسر ہیں۔ ان سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی ملے ہیں۔