علاقائی کانفرنس، میانمار کے فوجی سربراہ جکارتا میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
میانمار کے فوجی سربراہ جکارتا میں
میانمار کے فوجی سربراہ جکارتا میں

 

 

جکارتا

میانمار ملٹری کے سربراہ جنرل منگ آنگ ہائنگ آسیان علاقائی کانفرنس میں شرکت کیلئے جکارتا پہنچ گئے۔

میانمار ملٹری چیف کا فوجی بغاوت کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت میں ہونے والی بات چیت میانمار میں جاری بحران کو حل کرنے کی پہلی بین الاقوامی کوشش ہوگی۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے عام انتخابات میں فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(ایجنسی ان پٹ)