ہمبرگ: ایک نیوز ایجنسی کے مطابق یورپی قرآنی مقابلوں میں اذان، حفظ اور حسن قرات کے مقابلے خواتین اور مردوں کے الگ شعبے میں ہورہے ہیں۔ ان تین روزہ مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج، قرآنی صلاحیتوں کو نکھارنا، قرآن سے انس پیدا کرانا، جوانوں کی حوصلہ افزائی اور ایک دوسرے کے تجربوں سے فایدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرانا ہے۔
نویں یورپی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب آج بارہ مارچ کو صبح نو بجے اسلامی مرکز ہمبرگ میں منعقد ہوئی۔ مقابلے دو کیٹگری میں ہورہے ہیں جنمیں سولہ سال سے کم اور سولہ سال سے اوپر کی عمر شامل ہے، مقابلوں میں حسن قرآت (برادران)، حفظ قرآن (برادران و خواهران)، ترتیل (خواهران)، مفاهیم قرآن (برادران و خواهران)، اذان (برادران) اور تواشیح (برادران ـ بغیر میوزیک) کے مقابلے شامل ہیں۔
مقابلوں کی انتظامیہ کے مطابق پہلی پوزیشن والے کو پندرہ ہزار یورو، دوم بارہ ہزار یورو اور سوم دس ہزار یورو کے علاوہ دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔ چوتھی پوزیشن سے لیکر چھٹی پوزیشن لینے والوں کو مقدس مقامات کے لیے امدادی رقم انعام میں ملے گی اور اسی طرح نمایاں پوزیشن لینے والوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی کے لیے موقع فراہم کیا جایے گا۔