پرنس سلمان بنے 2021 کے سب سے قد آور عرب رہنما

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-01-2022
پرنس سلمان بنے 2021 کے سب سے قد آور عرب رہنما
پرنس سلمان بنے 2021 کے سب سے قد آور عرب رہنما

 

 

ماسکو : روس کے معروف نیوز چینل ’آر ٹی عربک‘ نے خصوصی سروے کا اہتمام کرکے صارفین سے استفسار کیا تھا کہ ان کی نظر میں 2021 میں سب سے قد آور عرب رہنما کون ہیں؟

سروے کا آغاز 16 دسمبر 2021 کو کیا گیا تھا اور 9 جنوری 2022 نصف شب تک سلسلہ جاری رہا-۔ سروے میں 53 لاکھ 20 ہزار 927 افراد نے حصہ لیا- ان میں سے 19 لاکھ 47 ہزار 362 نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں ووٹ دیا جو کل رائے دہندگان کا 36.7 فیصد ہے۔ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کو 13 لاکھ 87 ہزار 643 ووٹ ملے- وہ تیسرے نمبر پر رہے- انہوں نے مجموعی طور پر 26.1 فیصد ووٹ حاصل کیے

عراق کے مذہبی پیشوا مقتدی الصدر کو 88 ہزار 69 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے- مراکش کے شاہ محمد السادس پانچویں، الجزائر کے عبدالمجید تبون چھٹے، حزب اللہ کے حسن نصر اللہ ساتویں، مصر کے عبدالفتاح السیسی آٹھویں، شام کے بشار الاسد نویں اور سوڈان کے عبدالفتاح البرھان دسویں نمبر پر آئےآرٹی کے سروے میں دیگر عرب رہنماؤں کے حوالے سے بھی اظہار رائے کیا گیا۔

ان میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید، دبئی کے محمد بن راشد آل مکتوم، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ، امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح، سلطنت عمان کے فرمانروا ھیثم بن طارق، تیونس کے صدر قیس سعید، تیونس کی وزیراعظم نجلا بودن، فلسطینی صدر محمود عباس، لبنانی صدر میشال عون، عراقی صدر برھم صالح، عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی، یمنی صدر عبدربہ منصور ھادی، لیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر جنرل فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر، لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ اور لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش وغیرہ کے نام بھی شامل ہیں-۔