حرم شریف میں استقبال رمضان کی تیاریاں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2022
حرم شریف میں استقبال رمضان کی تیاریاں
حرم شریف میں استقبال رمضان کی تیاریاں

 

 

مکہ: حرم مکی الشریف میں ماہ رمضان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ ادارہ امور حرمین کی جانب سے حرم مکی کے توسیعی حصے کا جائزہ لیا گیا۔

اخبار24 کے مطابق رمضان المبارک میں مملکت اور بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ آتی ہے جن کی سہولت کے لیے ادارہ امور حرمین کی جانب سے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

حرم مکی میں توسیعی منصوبے کی کمیٹی نے رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا تاکہ اس امر کویقینی بنایا جاسکے کہ حرم شریف میں رمضان المبارک کے دوران آنے والے زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔

ترقیاتی منصوبے کے ڈائریکٹر محمد الوقدانی نے بتایا کہ حرم مکی کی توسیع کے بعد گنجائش میں اضافہ ہوگا اور زائرین کوکافی سہولت ہوگی۔

ماہ رمضان المبارک میں صحن مطاف میں عمرہ کرنے والوں کی سہولت کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ حرم مکی الشریف کے دیگر مقامات جن میں شمالی حصے کی توسیع بھی شامل ہے کو رمضان المبارک میں زائرین کی سہولت کےلیے کھول دیا جائے گا۔

شمالی حصے کی توسیع سے زائرین کو کافی سہولت ہوگی جس سے حرم مکی کی گنجائش میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا۔