رمضان کی تیاریاں : جانیے! کیسا ہے خانہ کعبہ میں دنیا کا طاقتور ترین ساؤنڈ سسٹم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2023
رمضان کی تیاریاں : جانیے! کیسا ہے خانہ کعبہ میں دنیا کا طاقتور ترین ساؤنڈ سسٹم
رمضان کی تیاریاں : جانیے! کیسا ہے خانہ کعبہ میں دنیا کا طاقتور ترین ساؤنڈ سسٹم

 

 

 مکہ : مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم نصب ہے جس کیلیے 120 سے زائد انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے 7500 سے زائد اسپیکرز نصب کیے  ہیں، دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم مسجد الحرام میں مسلسل نگہداشت کے لیے بہترین خدمات کے ساتھ حرمین شریفین کے وزیر امور عامہ کی جانب سے نصب کیا گیا ہے۔ جس کی دیکھ دیکھ  جنگی پیمانے پر ہوتی ہے- 

دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین سسٹم نصب ہے۔ جدید ترین اینٹینا اور حساسیت کے ساتھ چلنے والے اس سسٹم میں مسجد میں 7 ہزار سے زائد سپیکر نصب ہیں، یہ نظام اس جگہ کی ضروریات کے مطابق جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جس کو آپریشنل کردیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے آڈیو سگنل کو اللہ کے مقدس گھر اور مسجد کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے 24 گھنٹے تربیت یافتہ ماہرین کو مقرر کیا گیا ہے۔

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا اور معیاری ساؤنڈ سسٹم نصب ہے۔ یہاں  7500 لاؤڈ سپیکرز ہیں ان کے ذریعے حرم شریف کی تمام منزلوں، صحنوں، دالانوں اور آس پاس کی سڑکوں تک پانچوں وقت کی اذان اور نماز کی گونج سنائی دیتی ہے۔

حرم شریف میں مینٹیننس  اینڈ آپریشنل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر سعید العمری نے بتایا کہ مسجد الحرام کا ساؤنڈ سسٹم دنیا کا عظیم ترین اور معیاری ہے۔

یہ بے حد حساس ہے۔ انتہائی جدید ترین تکنیک کے ساتھ کام کرنے والا منفرد نظام ہے۔ یہ عالمی سطح پر سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم ہے جو مطلوبہ مقام کی مناسبت سے موزوں حساسیت کے ساتھ جدید ترین مائیکروفون کے ذریعے کام کرتا ہے تا کہ مسجدِ حرام کے آئمہ کرام کی تلاوت اور مؤذنین کی پکار کو لوگوں کی سماعتوں تک منتقل کرے۔ مسجد حرام کا رخ کرنے والوں تک آواز کو بہترین کوالٹی کے ساتھ واضح طور پر پہنچانے کیلئے جدید ترین آلات کو بہترین طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے اعلی ترین تربیت یافتہ تکنیکی عملہ پوری ذمّہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہا ہوتا ہے۔

 

اعلی معیار کے ماہرین کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ مسجد الحرام کے  زائرین اذان اور نماز کے دوران تلاوت کی آواز بہت اچھے سے سنتے ہیں۔ انہیں آواز کی مٹھاس محسوس ہوتی ہے۔

مسجد الحرام میں صوتی نظام اعلی درجے کے یو پی ایس آلات کے ذریعے زائرین تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ بجلی جانے کی صورت میں زائرین کو اس کا احساس تک نہ ہو۔

مسجد حرام میں الکٹرونک ورکس کے شعبے کے سربراہ انجینئر عبدالعزیز عتیق الصبحی کے مطابق ’’حرمِ شریف میں ساؤنڈ سسٹم کی کوریج کو انتہائی محفوظ طریقے سے پوری مستعدی کے ساتھ یقینی بنایا جاتا ہے تا کہ کسی بھی قسم کے تعطّل اور خلل سے بچا جا سکے۔ اس واسطے بنیادی نظام کے علاوہ ریزرو اور ایکسٹرا ریزرو نظام بھی موجود ہوتے ہیں۔ اللہ کے فضل سے خلل کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر بنیادی نظام میں خلل پیدا ہو جائے تو آڈیو آپریشن معمول کے مطابق ریزرو نظام پر منتقل ہو جاتا ہے اور محسوس بھی نہیں ہوتا۔ یہاں تک کہ بنیادی نظام ایک مرتبہ پھر ٹھیک کر دیا جاتا ہے۔

ساؤنڈ سسٹم کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے 150 افراد پر مشتمل تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔ جن میں ٹکینیشنز، انجینئرز اور نگراں شامل ہیں۔ ان کے مطابق اذان کے وقت سے کافی دیر پہلے تمام اسپیکرز کی درستی اور ان کے صحیح کام کرنے کے حوالے سے اطمینان کیا جاتا ہے تا کہ کسی بھی مقام پر آواز کے پہنچنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

مؤذن کے سامنے ایک اسکرین ہوتی ہے جس کو دوسری توسیع میں واقع مرکزی آپریشن روم سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اسکرین میں اُس نمازِ جنازہ کو ظاہر کیا جاتا ہے جو مسجد حرام میں ادا ہونی ہوتی ہیں۔ آڈیو اہل کار نماز جنازہ کی نوعیت منتخب کرتا ہے اور پھر شیخ اسکرین میں دکھائی دی جانے والی معلومات کے مطابق مائیکرو فون میں نماز جنازہ کی نوعیت کا اعلان کرتے ہیں۔

حرم مکی میں استعمال ہونے والا ساؤنڈ سسٹم انتہائی اعلی کوالٹی کا حامل ہے تا کہ آوازوں کے یکساں رہنے کو اور ایک دوسرے میں داخل نہ ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ تمام مائیکروفونز کو مکمل دیکھ بھال کے ساتھ محفوظ جگہ پر رکھا جاتا ہے اور پھر نمازوں کے اوقات میں نکالا جاتا ہے۔ نماز کے بعد فوری طور پر انہیں واپس رکھ دیا جاتا ہے