اولی کے خلاف پرچنڈ کی کھلی بغاوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2021
نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور ان کے سیاسی حریف پرچنڈ
نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور ان کے سیاسی حریف پرچنڈ

 

کھٹمنڈو

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے خلاف اب ان کی کمیونسٹ پارٹی کا منحرف گروپ پوری طرح سینہ سپر ہو چکا ہے- پرچنڈ کی قیادت میں اس گروپ نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک زبردست عوامی مظاہرہ کیا۔ پراچندا اور مادھو نیپال کی سربراہی میں منقسم نیپال کمیونسٹ پارٹی گروپ کے ہزاروں کارکن اور حمایتی اولی کے ذریعہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز کھٹمنڈو کی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے پرچنڈ نے ایک بار پھر اولی کو نشانہ بنایا اور پارلیمنٹ کی تحلیل کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قدم قرار دیا۔ انہوں نے اولی پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کی جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے اور ملک میں آمریت مسلط کر دی ہے۔ پرچندا نے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے اولی کے اس اقدام کے حق میں فیصلہ دیا تو وہ عدالت کے فیصلے کو بھی تسلیم نہیں کریں گے اور اس کے بعد عدالت کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ صرف یہی نہیں پرچنڈ نے الیکشن کمیشن کونہی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اولی کے دباؤ میں پارٹی کا نام اور انتخابی نشان اولی فریق کو دے دیا گیا تو نتیجہ بہت بھیانک ہوگا۔