مکہ میں کورونا آئیسولیشن کی خلاف ورزی پر 91 افراد کو پولس نے کیا گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

مکہ

مکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جانب سے قرنطینہ (آئیسولیشن) کی خلاف ورزی پر 91 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مکہ کی صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق زیرحراست افراد میں بیرون ملک سے پہنچنے والے مسافر بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ زیرحراست افرادنےکوروناکی تصدیق کےباوجود آئیسولیشن کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق انہیں سزا بھی دی جائے گی۔ (ایجنسی ان پٹ )