نیپال: مودی۔دیوبا ملاقات، متعدد معاہدے پر دسختط

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-05-2022
نیپال: مودی۔دیوبا ملاقات، متعدد معاہدے پر دسختط
نیپال: مودی۔دیوبا ملاقات، متعدد معاہدے پر دسختط

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

آج وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے نیپالی ہم منصب وزیراعظم شیر بہادر دیوا سے نیپالی کے شہر لمبنی میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں باہمی بات چیت کے دوران کئی معاہدوں پردسختط بھی ہوئے۔

اس دو طرفہ بات چیت کے دوران  دونوں وزرائے اعظم نے نیپال-ہندوستان کے تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید بڑھانے کے مقصد سے باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔

 فریقین نے لمبینی اور کشی نگر کے درمیان تعلقات قائم کرنے پر بھی اصولی طورپر اتفاق کیا۔

اس ملاقات پر اس بات پر بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ مقامی حکام کے ذریعے مناسب وقت پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر چھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

 نیپالی وزیراعظم دیوبا نے دو طرفہ بات چیت کے بعد اپنے ہم منصب وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔