پنج شیر: شمالی اتحاد نے طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2021
طالبان کے خلاف محاذ
طالبان کے خلاف محاذ

 

 

 کابل: طالبان ذرائع نے پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی پنج شیر کے تمام 34 اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔ قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان علی نظاری نے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے۔

علی نظاری نے کہا کہ قومی مزاحمتی فرنٹ نے پنج شیر وادی کے شمال مشرق میں طالبان جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے۔

 ترجمان قومی مزاحمتی فرنٹ کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں کچھ سو طالبان جنگجو پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ پنج شیر میں طالبان کا اسلحہ ختم ہورہا ہے۔

 علی نظاری نے کہا کہ پنج شیر میں طالبان ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

 اس سے قبل طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وادی کے تمام 34 اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔