فلسطین تشدد:سلامتی کونسل کا اجلاس آج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2021
سلامتی کونسل
سلامتی کونسل

 

 

جنیوا

فلسطین پر اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

دوسری جانب چین نے فلسطین پر چڑھائی پر تشویش کا اظہار کیا، اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور سخت پیغام دینا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں، امید ہے اس سے سفارت کاری کو موقع ملے گا۔

امریکا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کی ہدایت کردی اور اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ (ایجنسی ان پٹ )